پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے حاجی محمود گوٹھ میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد احمد ولد ملک عابد اور آصف ولد اقبال کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فونز، نقدی اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *