چھوٹکی گھٹی کے تاجران کی دکانوں پر سرکاری غنڈہ گردی نامنظور، تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انجنیئر نعمان علی

چھوٹکی گھٹی کے تاجران کی دکانوں پر سرکاری غنڈہ گردی نامنظور، تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انجنیئر نعمان علی

حیدرآباد ( ) انجینیئر نعمان علی صدر مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن نے گزشتہ رات چھوٹکی گھٹی کے تاجران کی دکانوں پر انتظامیہ کی جانب سے پولیس کے ہمراہ دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عوام دشمن کاروائی اور شہری حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اس موقع پر انجینئر نعمان علی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے انتظامیہ انہیں سہولت دینے کی بجائے انکی املاک پر قبضہ کرکے شہر کو معاشی ابتری کا شکار کرنا چاہتی ہے۔ پولیس لائن کی دکانیں کہ جنکا گزشتہ کئی دھائیوں قبل معاہدہ ہوا تھا اور اس کا کیس سپریم کورٹ میں ہے اسکے باوجود پولیس کا تاجران کو ہراساں کرنا اور دکانوں کو بغیر کسی اجازت نامے کے رات کے اندھیرے میں قبضے میں لینا سراسر زیادتی اور اعلیٰ عدلیہ کی توہین کے مترادف ہے۔ ہم تاجران چھوٹکی گھٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ اس ظلم کے خلاف ہم آپکے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف کی فراہمی تک آپکے شانہ بشانہ ہیں۔
حیدرآباد سندھ کا اہم تجارتی شہر ہے لیکن انتظامیہ نے اسے یکسر نظر انداز کیا ہوا ہے تاجر برادری پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے انتظامیہ مشکلات کو حل کرنے کی بجائے تاجروں کو بیروزگار اور انکی دکانوں پر قبضہ کرکے شہر کو بھوک و افلاس کا شکار کرنا چاہتی ہے جس عمل کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اگر متاثرہ تاجران کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو شہر بھر میں بھرپور مہم چلائیں گے اور احتجاج کی کال دی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *