حیدرآباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کاغیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن 49 افغان باشندے وطن واپس روانہ کردئیے گئے

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کاغیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن 49 افغان باشندے وطن واپس روانہ کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف ایک مؤثر کریک ڈاؤن جس کے دوران مختلف علاقوں میں مقیم افغان باشندوں کی چیکنگ، شناخت اور قانونی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا اور تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد مجموعی طور پر غیر قانونی طور پر مقیم 49 افغان باشندوں کو ضابطہ کار کے مطابق ان کے وطن واپس روانہ کر دیا گیا ہولڈنگ پوائنٹ پر اسسٹنٹ کمشنر نور حسین انچارج کے طور پر موجود رہے جہاں ضلعی انتظامیہ اور حیدرآباد پولیس نے باہمی تعاون سے تمام قانونی اور انتظامی مراحل مکمل کئے پولیس کے مطابق حیدرآباد پولیس کی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور حیدرآباد پولیس قانون پر مؤثر عملدرآمد امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *