حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
*تھانہ قاسم آباد*
ایس ایچ او انسپیکٹر سعید چنہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
قاسم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فیز 1 قاسم آباد سے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کرائم نمبر 327/2026 زیر دفعہ 324,353,34 تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزمان بنام توصیف الرحمن باریجو اور عطاء اللہ بھٹو کو 2 عدد پسٹلز سمیت گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹلز بمعہ راؤنڈ برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 336/2026 اور کرائم نمبر 337/2026 زیر دفعہ 23A سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے
*تھانہ سائٹ*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر شوکت علی ملوخانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
سائٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروشوں بنام شاہد مغل اور رمیز مغل کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کا ساتھی جاوید قریشی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 150 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 97/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ راہوکی*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر نور شہباز رند کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
راہوکی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ہوسڑی شاخ سے ٹنڈو حیدر لنک روڈ سے مین پوری فروش بنام محمد سہیل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 40 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 89/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا