
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) شاہراہِ نور جہاں پولیس کا کے ڈی اے گراؤنڈ، عبداللہ کالج، بلاک U کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلہ۔
پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرحمن عرف منو کے نام سے ہوئی۔ اس کے قبضے سے 30 بور پستول، لوڈ میگزین اور 5 زندہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔