
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس کا نیو قطر اسپتال بسملہ چوک کے قریب چار رکنی ڈکیت گینگ سے مقابلہ۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سلمان ولد زاہد، شاہ رخ ولد ندیم، بلال ولد سلطان اور غضنفر ولد آفتاب کے نام سے ہوئی۔
ملزمان سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال 2 موٹرسائیکلیں بھی قبضۂ پولیس میں لے لی گئیں۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔