گلشنِ معمار پولیس کا مسلح ڈکیت گینگ سے مقابلہ، 4 ملزمان گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ گلشنِ معمار پولیس کا مسلح ڈکیت گینگ سے مقابلہ، 4 ملزمان گرفتار کر لیا، اطلاع کے مطابق چوکی افغان کیمپ کے علاقے سیکٹر 94، بابو پتانی اسٹاپ کے قریب دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی جبکہ 2 کو بلاضرب گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت آصف، شاہد، رحمت اللہ اور محمد آغا کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال 2 موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *