ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش (PSP) کی زیرِ سرپرستی مختلف تھانہ جات کی کارروائیاں

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش محمد قیس خان کی زیرِ سرپرستی مختلف مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی۔
1۔ تھانہ عوامی کالونی: مقدمہ الزام نمبر 712/26، بجرم دفعہ 394/34 میں ملزم علی حیدر ولد محمد ایوب کی ڈکیتی کے مقدمے میں عدالت کے روبرو کامیابی سے شناخت پریڈ کروائی گئی۔
2۔ تھانہ زمان ٹاؤن: لڑائی جھگڑے کے مقدمہ الزام نمبر 1140/26، بجرم دفعات 147/149/506-B/448/34 میں دو ملزمان، دنیش کمار ولد دلیپ کمار اور ذاکر ولد ساجد کو گرفتار کیا گیا۔
3۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا: مقدمہ الزام نمبر 1074/24، بجرم دفعہ 420 میں مفرور ملزم محمد عامر علی ولد امجد علی کو گرفتار کیا گیا۔
4۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا: شعبہ تفتیش کی ٹیم نے زیادتی کے مقدمہ الزام نمبر 1258/26، بجرم دفعہ 376 میں ملزم محمد اقبال ولد اللہ وسایا کو گرفتار کیا۔
5۔ تھانہ زمان ٹاؤن: ڈکیتی کے مقدمہ الزام نمبر 1087/26، بجرم دفعہ 393/34 میں ملزم علی شیر ولد گل شیر کو گرفتار کیا گیا۔
6۔ تھانہ زمان ٹاؤن: ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ الزام نمبر 1121/26، بجرم دفعات 364-A/3TIP/34 میں 14 سالہ منیبہ دختر عالمگیر کو بازیاب کرایا گیا، جبکہ دو ملزمان شیخ محمد یوسف ولد شیخ عالم اور شہروز ولد روشن احمد کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *