
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے 50 بیڈ اسپتال کے کچے راستے، سومار گوٹھ کے قریب مقابلے کے دوران ملزم امین ولد سخی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔
ملزم کا ساتھی ذوالفقار ولد غلام فرید فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔