
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس نے ندی کنارے، کوثر نیازی کالونی بلاک H، نارتھ ناظم آباد کے قریب کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کی، جس پر جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
زخمی ملزم کی شناخت محمد سہیل ولد محمد اکبر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ، نقدی اور چھینا گیا Samsung Galaxy موبائل فون برآمد ہوا۔
فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور مزید کارروائی جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔