
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) کلفٹن پولیس نے گٹکا ماوا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان لیاقت ولد فضل اور لیاقت ولد اسلام کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 85 عدد آداب اور 90 عدد سفینہ برآمد ہوئے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 416/2026 اور 415/2026 بجرم دفعہ 8(i) گٹکا ماوا ایکٹ، تھانہ کلفٹن میں درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔