حیدرآباد آٹاچکی اونرز سوشل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حاجی نجم الدین چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کا غصہ کاروباری حضرات پر نکال رہی ہے

حیدرآباد آٹاچکی اونرز سوشل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حاجی نجم الدین چوہان نے ایک بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کا غصہ کاروباری حضرات پر نکال رہی ہے حیدرآباد کی اوپن مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر گندم کے نرخوں میں ہوشرباء اضافہ ذخیرہ اندوزوں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائ میں ناکامی کا غصہ ضلعی پرائیس کنٹرول کمیٹی محلوں اور گلیوں کی سطح پرعوام کو معیاری آٹا فراہم کرنے والی آٹا چکیوں پر چھاپوں بھاری جرمانے عائد کرنے اور چکیوں کو سربمہر کی صورت میں نکال رہی ہے جو ایک افسوسناک عمل ہے جس کا ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو ادراک ہونا چائیے حاجی نجم الدین چوہان نے کہاکہ گزشتہ کئ ماہ سے سندھ کابینہ اجلاسوں میں سرکاری گندم جاری کرنے گندم امپورٹ کرنے کی سندھ کے عوام کو خوشخبریاں تو سنا رہی ہے مگر سرکاری سطح پر نہ تو گندم فروخت کے نرخ کا تعین کیا جارہا ہے اور نہ ہی گندم اجراء اور گندم امپورٹ کرنے کی کوئ حتمی تاریخ دی جارہی ہے جس کا بھرپور فائدہ ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور اٹھا رہے ہیں اور پیٹرول کی طرح روزانہ کی بنیاد پر گندم کے نرخوں میں من مانا اضافہ کررہے ہیں جنہیں روکنے والا کوئ نہیں جو حکومتی رٹ کو مسلسل چیلنج کررہے ہیں اس کے برعکس ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں ناجائز منافع خوروں کے بجائے آٹا چکیوں کے خلاف کاروائ کرتی دکھائ دے رہی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ محکمہ خوراک سندھ اور ضلعی انتظامیہ گندم مافیاء کے سامنے بالکل بے بس ہوگئ ہے حاجی نجم الدین چوہان نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر عوام اور میڈیا کو بتائیں کہ ضلعی پرائیس کنٹرول کمیٹی نے آخری بار کب اور کس فارمولے کے تحت فی کلو آٹا کے نرخ کی سرکاری لسٹ کا اجراء کیا تھا؟ جبکہ آٹا چکی ایسوسی ایشن حیدرآباد باقاعدہ تحریری طور پر گذشتہ کئ سالوں سے فی کلو گندم سے آٹا بنانے پر آنے والے اخراجات کی انتظامیہ کو آگاہ کرتی آرہی ہے حاجی نجم الدین چوہان نے کہا کہ آٹا چکی ایسوسی ایشن حیدرآباد موجودہ پیدا ہونے والی صورتحال سے سندھ میں گندم کی نئ فصل آنے کے ایک ماہ بعد ہی سے حکومت محکمہ خوراک سندھ اور ضلعی انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کرتی آرہی ہے جس کا سندھ سمیت پورے پاکستان کا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بھی گواہ ہے حاجی نجم الدین چوہان نے سندھ کابینہ پر زور دیتے ہوِے کہا کہ بہت اجلاس ہوگئے اب ذخیرہ اندوزوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئیے فوری طور پر حکومت کے پاس دستیاب گندم اسٹاک جو سال 2022/23 اور سال 2023/24 سے سرکاری گوداموں میں موجود ہے جو خراب ہوسکتا ہے گندم فروخت گذشتہ سال کی قیمت طے شدہ قیمت پر ہی آٹا چکیوں اور رولر فلور ملز کو جاری کیا جائے تاکہ سندھ کے غیور اور محب وطن عوام کو ماضی کی طرح گندم آٹآ کے ممکنہ پیدا ہونے بد ترین بحران اور مہنگائ کے اضافی بوجھ سے بچایا جاسکے حاجی نجم الدین چوہان نےکہا کہ وزیر اعلی سندھ وزیر خوراک وزیر داخلہ وزیر قانون چیف سیکریٹری ۔سیکریٹری خوراک اور ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ضلعی پرائیس کنٹرول کمیٹی کی حقائق سے ہٹ کر آٹا چکیوں کے خلاف بے جا کاروائیوں جرمانوں اور سربمہر کرنے کا نوٹس لیں سرکاری گندم کے اجراء میں اپنا کردار ادا کریں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *