
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) نیو کراچی پولیس کا سیکٹر 11-L، یونٹ پارک کے قریب موٹر سائیکل اسنیچرز سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس نے ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے موٹر سائیکل گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار ہوگیا۔
زخمی ملزم کی شناخت زیشان ولد مصطفیٰ جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت عارف ولد ریاض کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل KOG-9925 برآمد کرلی گئی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔