
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلبرگ پولیس نے دورانِ پٹرولنگ اپوا گرلز کالج گراؤنڈ، کریم آباد کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا، جسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شیر عالم ولد رحمت گل کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 9mm پستول، بغیر نمبر و رگڑا ہوا نمبر، بمعہ لوڈ میگزین اور 2 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جبکہ اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔