
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ملیر کے مختلف علاقوں میں منشیات اور گٹکا ماوا فروشی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پہلی کارروائی میں علی احمد عرف مبین ولد زاہد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 65 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2040/2026 بجرم دفعہ 8(i)A درج کر لیا گیا۔
دوسری کارروائی میں امیر عرف الطاف ولد محمد رحیم، غلام مصطفیٰ عرف الیاس ولد محمد بخش اور جہانزیب عرف امان ولد عبدالرحمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 159 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2041/2026 بجرم دفعہ 9(2)ii درج کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ اور مزید تفتیش جاری ہے۔