
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ضلع کیماڑی موچکو چیک پوسٹ پر ٹریلر کے خفیہ اضافی ٹینک سے بلوچستان سے اسمگل کیا گیا 7 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔ ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پولیس نے ٹریلر ڈرائیور عبدالخالق کو گرفتار کر کے 30 ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون بھی برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزمان، برآمد شدہ ڈیزل اور ٹریلر کو باقاعدہ کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔