
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) خواجہ اجمیر نگری پولیس کا سیکٹر 2، جامع مسجد رحمانیہ کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کامران گل ولد اختر گل زخمی ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔
زخمی ملزم کامران گل اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول بمعہ 2 راؤنڈ، 4 موبائل فونز، ایک پرس اور نقد رقم برآمد کرلی۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔