
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) بوٹ بیسن پولیس نے دورانِ گشت اتوار بازار، بلاک 2 کلفٹن کے قریب موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت پیر محمد ولد عبدالمحمد کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول، 4 زندہ راؤنڈز اور 2 خول برآمد ہوئے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔