
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ کلفٹن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران کولڈ نائٹ کیفے، لا فوما کیفے، میامی نائٹ کیفے، جیکسن کیفے، ڈی خان کیفے سمیت مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 10 حقے اور مختلف فلیورز برآمد کیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فیضان، اللہ دین، سرفراز، زاہد علی اور خانی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔