
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) نیو کراچی پولیس نے سیکٹر 11-L میں یونٹ پارک گراؤنڈ کے اندر ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان کو مقابلے کے بعد بلا ضرب گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد حسن ولد سید غلام حسین، ارمان ولد عرفان اور محمد احمد سمو عرف بلی ولد محمد قاسم سمو کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے دو بغیر نمبر کے پستول، ایک 30 بور اور دوسرا 9 ایم ایم، لوڈ میگزینز اور 10 زندہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل نمبر AAM-7751 بھی برآمد ہوئی، جو تھانہ نیو کراچی کے مقدمہ نمبر 597/2056 میں چوری شدہ مطلوب تھی۔
مزید تلاشی کے دوران شہریوں سے چھینے گئے 5 موبائل فون، موٹر سائیکل کے کاغذات، مرد و خواتین کے شناختی کارڈز کی نقول، اے ٹی ایم کارڈز اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، جو مختلف تھانوں سے گرفتار ہو کر متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان حسن اور احمد عرف بلی کے خلاف سابقہ مقدمات کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔
واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔