منگھوپیر پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ: تھانہ منگھوپیر کی حدود میں اجتماع گاہ کے قریب پولیس اور شاہین فورس کے مقابلے میں ایک ملزم احمد علی خان ولد حضور بخش زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول اور موبائل فون برآمد ہوا، جبکہ ملزمان کے زیرِ استعمال رکشہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *