پولیس کے دو مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) شاہراہ بھٹو کے قریب کاز وے ندی روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت عامر علی ولد محمد عمر اور شاہد حسین ولد زاہد حسین کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 9 ایم ایم پستول، گولیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔
دوسرا مقابلہ کے ڈی نالہ کے قریب ہوا، جہاں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت آصف ولد محمد ایوب، سرفراز ولد عبدالرزاق، عبدالمالک ولد زاہد حسین اور اوشاک علی ولد منظور کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 4 عدد 30 بور پستول، گولیاں اور 3 چھینے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان شاہراہ بھٹو کے اطراف اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان کی لاشیں قانونی کارروائی جبکہ زخمی ملزمان کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *