سی آئی اے کا باغِ بہار نرسری کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اے وی ایل سی، سی آئی اے کا باغِ بہار نرسری کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان سے مقابلہ۔
بغیر نمبر پلیٹ سفید ٹویوٹا فورچیونر کو روکنے کی کوشش پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں ایک ملزم محمد علی خان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ملزم عبدالاحد ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے ایک 30 بور پستول اور چھینی گئی ٹویوٹا فورچیونر برآمد کرلی۔ گاڑی تھانہ ساحل کے مقدمے میں چھینی گئی تھی۔
واقعے میں 3 ملزمان فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *