کھاریاں میں سرکاری نرخ نظرانداز، گیس سلنڈر 4200 روپے میں فروخت ہونے لگا

کھاریاں(شاہد بیگ سے)
کھاریاں میں سرکاری نرخ نظرانداز، گیس سلنڈر 4200 روپے میں فروخت ہونے لگا حکومت کی جانب سے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 2800 روپے مقرر کیے جانے کے باوجود کھاریاں شہر اور گردونواح میں بعض دکاندار مبینہ طور پر 4200 روپے تک میں گیس سلنڈر فروخت کر رہے ہیں، جس پر شہریوں نے شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار کیا ہے۔اہل علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت وصول کرنا عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور متعلقہ محکمے اس غیر قانونی منافع خوری کا فوری نوٹس لیں اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع انتظامیہ باقاعدہ چیکنگ کا نظام مؤثر بنائے تاکہ گیس سلنڈر سرکاری مقررہ قیمت پر دستیاب ہوں اور عوام کو ناجائز منافع خوروں سے نجات دلائی جا سکے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *