
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ کی ہدایت پر ڈی ایس پی بغدادی سید اظہر احسن رضوی اور آگاہی انچارج ایس آئی نثار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلیئر ٹریفک سیکشن کی حدود میں غلام عباس اسکول میں ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا
سیشن کے دوران طلباء اور اساتذہ کو زیبرا کراسنگ کے استعمال، موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی شرط، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کے قانونی اور حفاظتی تقاضوں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی ممانعت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر ای چالان سسٹم، ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915، اور ایف ایم 88.6 کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ طلباء اور سکول انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کے آگاہی اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
آپ کے سفر کے ساتھی، کراچی ٹریفک پولیس