


حیدرآباد: سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) حیدرآباد کی ٹیم نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں MUISTD Fiesta 2026 کے موقع پر آگاہی اسٹال قائم کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے اسٹال پر طلبہ اور شرکاء کو ایمرجنسی ریسپانس سروسز، ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی حالات میں ریسکیو سروسز کے کردار سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، حفاظتی اقدامات اپنانے اور ریسکیو سروسز کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔