
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی سے کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان کی قیادت میں 12 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
وفد نے ڈی آئی جی ایسٹ سے امن و امان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور ڈیلرز کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔ رضوان عرفان نے بتایا کہ وہ چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت، IMEI نمبر کی تبدیلی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پولیس کے ساتھ عملی تعاون کر رہے ہیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے ڈی آئی جی ایسٹ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
