
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے ) گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں علامہ اقبال کے 147واں یوم پیدا ئش پران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیمینارمنعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال تھے۔تقریب میں اساتذہ اور طلباؤ طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز فیض الحسن ملک،ڈی ای او وومن خوشاب میڈم امانت ،ڈپٹی ڈی ای او نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو ، ڈپٹی ڈی ای او قائدآباد ظہیر عباس بھٹی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ملک حاجی شیر احمد اعوان ، محمدقاسم اور ملک شاہداقبال بھی زینت محفل تھے۔ شرکاءے تقریب نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا۔اے ڈی سی (آر ) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر اقبال نہ ہوتے تو برصغیر کے مسلمانوں کے پاس وہ ایٹمی طاقت نہ ہوتی جو پاکستان کی صورت میں ظاہر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام عالم اسلام پر اقبال کے کلام کے گہرے اثرات پر ہم اہل پاکستان بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرکے آج کی نوجوان نسل اپنی زندگی کو ایک بہترین زندگی میں بدل سکتے ہیں اوراس میں بالخصوص طالبات کو علامہ اقبال کی تعلیمات پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔انہوں نے اساتذہ کرام اور طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔طالبات نے تقریب میں ولولہ انگیز تقاریر کیں اور کلام اقبال کو ترنم کے ساتھ پڑھ کر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔جونیئر سیکشن کی طالبات نے ٹیبلو بھی پیش کیے۔ اس پروقار تقریب کی نقابت کے فرائض ممتازماہرتعلیم ملک شاہداقبال نے بطریق احسن سرنجام دئیے۔