پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ضلع ملیر: تھانہ قائدآباد پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
تھانہ قائدآباد پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جنرل ٹائر کمپنی کے قریب ایک خالی پلاٹ سے چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان، عدنان ولد اختر علی اور سعید اللہ ولد محمد شریف، کے قبضے سے 46 کلو 500 گرام تانبا برآمد ہوا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 583/2026، دفعہ 380/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *