پولیس کا فرنٹیئر کالونی چھوٹا قبرستان کے قریب مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک زخمی ملزم گرفتار جبکہ ساتھی فرار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس کا فرنٹیئر کالونی چھوٹا قبرستان کے قریب مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
زخمی ملزم کی شناخت عمران ولد شیر زادہ کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *