
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے لکپتی جھونپڑا ہوٹل کے قریب علاقہ پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ موٹرسائیکل سوار دو ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔
زخمی ملزم کی شناخت آصف عرف حسنین ولد محمد رحیم کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔