کراچی : رپورٹ محبت حسین سومرو
ایس ایچ او سچل نے پولیس پارٹی کے ہمراہ پنجاب بس اڈا کے قریب کارروائی کر کے بین الصوبائی اسمگلر ملزم محمد عظیم ولد عبد العزیز کو گرفتار کرلیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار۔
ملزمان کی کار میں موجود *ڈھائی من* سے زائد *(103672 گرام)* اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال کار نمبری PH-2877 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش کراچی کے مختلف علاقوں اور جامعات میں منشیات سپلائی/فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔
گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔