لیاقت آباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) لیاقت آباد پولیس کا آخری ٹھکانہ، سندھ ہوٹل کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ۔ دونوں فریقین میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت سلمان عرف سلو ولد سلیم عرف سلیم کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول بمعہ میگزین اور 2 کارتوس، ایک موبائل فون اور ایک سپر پاور 70 موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر M/CKDY.3804) برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *