
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ پاکستان بازار کی حدود غوثیہ بلوچ کالونی، سیکٹر 11½، اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
آپریشن ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی نگرانی میں ایس ایچ او پاکستان بازار، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے انجام دیا۔
سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کا قیام، عوام کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری یقینی بنانا ہے۔