
کراچی :(رپورٹ: محمد حسین سومرو)دفتر ہذا میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر، ایسٹ زون، ماجدہ پروین ہالیپوٹو (پی ایس پی) کی سربراہی میں فالو اَپ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں پی ڈی ایس پی لیگل، ریڈر اور تمام تھانہ جات/CICs کے انچارجز شریک ہوئے۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سال 2025 و 2026 کے سنگین سمیت تمام درج مقدمات کی الگ الگ پیش رفت رپورٹ طلب کی، جبکہ سابقہ احکامات پر عملدرآمد بھی چیک کیا گیا۔
تمام تفتیشی افسران کو پینڈنگ کیسز جلد مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں جمع کرانے، سنگین مقدمات میں لازمی شناخت پریڈ کرانے، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری تیز کرنے اور تمام ڈسپوزل کیسز PSRMS میں ضروری TABS کے ساتھ فیڈ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
اچھی کارکردگی پر بعض تھانہ جات کو CC-III جاری کیا گیا، جبکہ ناقص کارکردگی پر سرزنش اور عہدوں سے ہٹانے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
