
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود، سیکٹر 5-B/3 رحمانیہ موڑ کے قریب دورانِ گشت پولیس اور دو مسلح اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔
ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا بحفاظت گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جنید ولد انور اور محمد اظہر ولد محمد خلیل کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول، ایک موٹر سائیکل، ایک موبائل فون، نقد رقم اور بٹوہ برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔