
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ضلع کیماڑی: تھانہ ڈاکس پولیس کا گٹکا و ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ دورانِ پیٹرولنگ مچھر کالونی سے گٹکا و ماوا فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت رمضان، سلیم اور محمد رفیق کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 150 پڑیاں مضرِ صحت گٹکا و ماوا برآمد ہوئیں۔
ملزمان کے خلاف امتناعِ گٹکا و ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔