
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں اسٹار گراؤنڈ کے قریب پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شاہ رخ بیگ ولد عرفان بیگ (زخمی) اور اسلم پرویز ولد حمید نصیرالدین (بلا ضرب) کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول اور موبائل فون برآمد ہوا، جبکہ ان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے لی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔