ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اور کراچی ٹریفک پولیس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت ہر ہفتے 25 سے زائد ٹریفک پولیس افسران و جوانوں کو ابتدائی طبی امداد (First Aid) اور سی پی آر (CPR) کی تربیت دی جائے گی، جبکہ تربیت مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے جائیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ثناء اللہ میمن، ڈاکٹر فرجاد سلطان اور عرفان بھی موجود تھے۔
بروقت طبی امداد، قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ۔
آپ کے سفر میں ہمسفر — کراچی ٹریفک پولیس

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *