
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، محمد خان کالونی کے قریب تھانہ منگھوپیر پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں موٹر سائیکل سوار ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
زخمی ملزم کی شناخت ارسلان ولد محمد نسیم کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔