نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے صباء سینما، سیکٹر 6-B نیو کراچی کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت شاہرخ ولد یار محمد عرف عتیق کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول نمبر AGFX 386 اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کا مجرمانہ ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *