
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) صدر پولیس کی (ایس ایچ او ) محمد ارشد وڑائچ کی زیر نگرانی موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 4 موٹر سائیکلیں برآمد
تھانہ صدر پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان احمر ولد قاسم اور ایڈی سمیعیل ولد سمیعیل کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جن میں سے 2 تھانہ صدر اور تھانہ آرٹلری میدان کے مقدمات میں چوری شدہ تھیں، جبکہ دیگر 2 موٹر سائیکلیں دفعہ 550 ضابطۂ فوجداری کے تحت تحویل میں لی گئیں۔
برآمد شدہ موٹر سائیکلوں میں ایکسپریس 70 اور یونیک 70 سمیت ہائی اسپیڈ 70 بھی شامل ہیں۔ ملزم احمر کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔ اس کے خلاف تھانہ کورنگی اور تھانہ فیروز آباد میں مقدمات درج ہیں۔
صدر پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
۔