کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس چیف نے آج ضلع کیماڑی کے زیر تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشن ماڑیپور کا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے تھانے کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اورتھانے کے مختلف شعبوں بشمول رپورٹنگ روم، لاک اپ اور دیگر اہم رومز کا وزٹ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی نے تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے معیار اور وقت پر تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔